وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سینڑل جیل کوٹ لکھپت میں قیدی خواتین کے ساتھ روزہ افطار کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جیل میں گزرے وقت کی یادیں تازہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔
مریم نواز نے کوٹ لکھپت میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے مخصوص 20 بیڈز پرمشتمل ہسپتال اور قیدیوں کیلئے ویڈیو کال سہولت کا بھی افتتاح کیا۔
بعدازاں وزیراعلیٰ مریم نواز نے جیل کے کچن کا دورہ کیا اور قیدیوں کیلئے تیار کھانے کا جائزہ لیا اور معیار چیک کیا جبکہ قیدیوں سے بات چیت،مسائل اورضروریات کے بارے میں دریافت کیا۔
مریم نواز کی ہدایت پر مرد قیدیوں کو 15 ہزار روپے اور کپڑے اور خواتین قیدیوں کو 15 ہزارروپے، کپڑے اور چوڑیا ں دی گئیں۔



















