Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آدھا ٹیکس دینا ہے آدھا نہیں دینا یہ عجیب بات ہے، سپریم کورٹ

عدالتِ عظمٰی نے بجلی کے بلوں میں ٹیکسزکیخلاف درخواستوں پر وفاقی حکومت سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔

سپریم کورٹ میں بجلی کے بلوں میں فردر ٹیکس اور ایکسٹرا ٹیکسز لگانے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

سماعت جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

سپریم کورٹ نے درخواستوں پر وفاقی حکومت سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔

وکیل درخواست گزاران کا مؤقف تھا کہ درخواست گزاراداروں پر رجسڑیشن کا قانون لاگو نہیں ہوتا، قانون کے مطابق فردر ٹیکس اور ایکسٹرا ٹیکسز رجسڑیشن نہ کروانے والے اداروں پر لاگو ہوتا ہے۔

وکیل این جی اوز کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں پرجی ایس ٹی ہمارے ادارے پہلے ہی ادا کر رہے ہیں جس پر جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ آدھا ٹیکس دینا ہے آدھا نہیں دینا یہ عجیب بات ہے، یا تو کہیں ہم پر کوئی بھی ٹیکس نہیں لگتا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کیس کی مزید سماعت 25 اپریل تک ملتوی کر دی۔

مختلف این جی اوز کی جانب سے ایکسٹرا اور فردر ٹیکس کا نفاذ چیلنج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں