لاہور: پنجاب اسمبلی اجلاس میں صوبائی کابینہ نے 2023-24 کے بجٹ مالیتی 4480.7 ارب روپے کی منظوری دے دی۔
مالی سال 2023-24 کے لئے ترقیاتی بجٹ کے لیے 655 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جب کہ سماجی تحفظ اقدامات کا تخمینہ بجٹ 20 ارب روپے بھی منظور کیا گیا ہے۔
صحت کے لئے 473.6، تعلیم کے لئے 596 ارب، تعمیرات پر 382 ارب اور لوکل گورنمنٹ 127.7 ارب روپے کا بجٹ منظور کیا ہے۔
رمضان پیکیج کے لئے 30 ارب روپے کا بجٹ منظور کیا ہے جب کہ مفت کتابوں کی فراہمی کے لئے 11 ارب روپے کا تخمینہ اور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے لئے 12.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
پی کے ایل آئی انڈومنٹ فنڈ کے لئے 10 ارب روپے، حفظان صحت کے توسیع پروگرام کے لئے 11.4 ارب روپے اور گندم کے قرضہ کی ادائیگی کے لئے 264 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے خصوصی اقدامات کے لئے بھی بجٹ مختص کیا گیا ہے جب کہ بجٹ میں زراعت پر 25.6 ارب روپے سبسڈی کے لئے مختص کیے ہیں۔
صوبائی کابینہ نے ضمنی بجٹ 2023-24 کی منظوری بھی دی ہے جب کہ صوبائی کابینہ نے پنجاب سیلز ٹیکس سروس ایکٹ میں ترامیم کی منظوری بھی دی۔
کابینہ نے جولائی تا اکتوبر، نومبر تا فروری اور مارچ 2024 کے بجٹ کی توسیع بھی کی۔



















