Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بل گیٹس کا وزیراعظم کو خط، پولیو کے خاتمے میں تعاون کی یقین دہانی

بل گیٹس نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے اور پولیو کے خاتمے میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ 

بل اینڈ میلنڈا گیٹ فاؤنڈیشن کے سربراہ اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنی فاؤنڈیشن کی جانب سے پولیو کے خاتمے میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے خط میں اپنی فاؤنڈیشن کی جانب سے پولیو کے خاتمے میں تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پاکستان 2024 کے اختتام تک پولیو سے پاک ہوجائے گا۔

بل گیٹس کا وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں کہنا تھا کہ آپ اس معاملے پر فون پر مجھ سے بات کریں تو آپ کا شکر گزار رہوں گا۔

بعد ازاں بل گیٹس نے عام انتخابات میں کامیابی اور نئی حکومت کے قیام پر وزیراعظم شہبازشریف کو مبارک باد دی۔

متعلقہ خبریں