Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک فوج کی جانب سے فری آئی کیمپ کا انعقاد

اسلام آباد: پاک فوج کی جانب سے ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں دو روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

ضلع خیبر کے علاقے میں صحت کی قلیل سہولیات کے پیش نظر پاک فوج نے عوام کو آنکھوں کے مفت چیک اپ اور علاج کے لئے الشفاء آئی ٹرسٹ اسپتال کے تعاون سے فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا۔

علاقے میں اپنی نوعیت کے پہلے فری آئی کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں اور نرسنگ اسٹاف نے 1021 مریضوں کی مفت اسکریننگ اور قوت بصارت کے ٹیسٹ کیے۔

اس موقع پر مستحق افراد کو  مفت عینکیں اور مفت دوائیاں بھی فراہم کی گئیں جبکہ 190 مریضوں کو علاج کے لئے الشفا آئی ٹرسٹ راولپنڈی بھی بھجوایا گیا جن میں 20 سے زائد مریضوں کے آنکھوں کے مفت آپریشن بھی کیے جائیں گے۔

عوام نے پاک فوج کے اعلیٰ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں عوام کو صحت کی ناپید سہولیات میں اس قسم کے فری میڈیکل کیمپ سے انہیں بہت آسانی فراہم ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں