Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف آئی اے کا سابق چیئرمین واپڈا سے تحقیقات کا فیصلہ، طلبی کا نوٹس جاری

قومی خزانے کو 1454 ملین روپے نقصان پہنچانے کے الزام میں ایف آئی اے نے سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین سے تحقیقات کا فیصلہ کرتے ہوئے طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔

ایف آئی اے انٹی کرپشن سرکل، لاہور زون نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی شکایت پر انکوائری کا فیصلہ کیا۔ واپڈا اتھارٹیز پر 128 میگا واٹ کے کیال خارہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے کنٹریکٹر کو ناجائز فائدہ پہنچانے کا الزام ہے۔

ایف آئی اے کے نوٹس میں کہا گیا کہ منصوبے کے کنٹریکٹر Sinhohydro کے ڈیفالٹ ہونے پر پرفارمنس گارنٹی ضبط نہیں کی گئی، کے ایف ڈبلیو بنک جرمنی نے منصوبے کو فنانس کیا، کنٹریکٹر کی جانب سے التوا پر لاگت میں بے تحاشا اضافہ ہوا۔

نوٹس کے مطابق ڈیفالٹ کنٹریکٹر کو دیگر منصوبوں بھاشا ڈیم، مہمند ڈیم کے ٹھیکوں میں شرکت سے بھی نہیں روکا گیا۔ 22 مارچ، دن ساڑھے گیارہ بجے انکوائری میں پیش ہو کر اپنی پوزیشن واضح کریں، طلبی نوٹس جاری۔

سابق چیئرمین واپڈا کو اپنے ہمراہ متعلقہ دستاویزات و ریکارڈ لانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

متعلقہ خبریں