Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قتل کے ملزم کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔

ملزم حنیف خان پر سوات میں سوتیلے باپ کو لین دین کے تنازع پر قتل کرنے کا الزام ہے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے کہا کہ ملزم کیخلاف کیا شواہد ہیں؟

جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق برآمدگی زاہد نامی شریک ملزم کی نشاندہی پر ہوئی ہے، جس کی نشاندہی پر برآمدگی ہوئی اسے پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے۔

ضمانت کا حکم سنتے ہی مقتول کی والدہ کی عدالت میں دہائی، کہا کہ ہمارے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے، جیل سے دھمکیاں مل رہی ہیں کہ دوسرے بیٹے کو بھی قتل کر دینگے۔

چیف جسٹس فائز عیسی نے کہا کہ آپ کے کیس کا فیصلہ ہوچکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالتی عملے نے مقتول کے بھائی اور وہیل چیئر پر آئی والدہ کو باہر نکال دیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version