سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
اپنے ایک بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ولادی میر پیوٹن کو روس کا پانچویں بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے روس کے نو منتخب صدر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ولادی میر پوٹن کا پانچویں بار صدر منتخب ہونا ان پر روسی عوام کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، نو منتخب صدر ولادی میر پوٹن کی سربراہی میں روس ترقی اور خوشحالی کے مزید منازل طے کرے گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ ولادی میر پیوٹن کی صدرات میں پاکستان اور روس کے مابین پارلیمانی اور سفارتی تعلقات کو مزید وسعت ملے گی اور دونوں دوست ممالک کے عوام ایک دوسرے کے مزید قریب آئیں گے۔



















