Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداروں کے خلاف کسی کو بھی ہرزہ سرائی کی اجازت نہیں دیں گے، محسن نقوی

محسن نقوی نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف کسی کو بھی ہرزہ سرائی کی اجازت نہیں دیں گے، دنیا بھرمیں سوشل میڈیا قوانین پر عملدرآمد ہوتا ہے۔

لاہورمیں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کومثبت انداز میں استعمال کرنا چاہیے، امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد ہوئی ہے، ایف آئی اے میں تبدیلی لانے کی کوشش کریں گے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ امریکہ میں ابھی ٹک ٹاک بند کیا گیا ہے، ٹک ٹاک وہاں بندہوگیاتوہمیں بھی اپنےقوانین پرنظرڈالنی پڑےگی، کسی کی کردار کشی کے حق میں بالکل نہیں ہوں۔

 صحافی نے سوال کیا کہ آپ کتنے گھنٹے وزیرداخلہ ہوں گے، کتنے گھنٹے چیئرمین پی سی بی  جس پر محسن نقوی نے جواب دیا کہ  میں 24 گھنٹے دونوں کام کروں گا۔ مجھے آج تک منی لانڈرنگ کے معاملے میں طلب نہیں کیا گیا، دہشتگردی کا مقابلہ مل کر کرنا ہوگا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ دہشتگردوں کو انہی کی زبان میں جواب دیں گے، ملک کی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، کسی بھی عمل کا فوری ردعمل دیں گے، اداروں کے خلاف کسی کو بھی ہرزہ سرائی کی اجازت نہیں دیں گے، دنیا بھرمیں سوشل میڈیا قوانین پر عملدرآمد ہوتا ہے۔

ادھر الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کےکاغذات نامزدگی منظورکر لیے گئے۔

متعلقہ خبریں