Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیسوں کے بنیاد پر حکومت میں قبضہ خور مسلط ہوئی ہیں ، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پیسوں کے بنیاد پر حکومت میں قبضہ خور مسلط ہوئی ہیں۔

گزشتہ رات حادثے میں صوبائی رہنما مولوی عبدالحفیظ بجارانی جان بحق ہوگئے تھے، جنازہ نماز ادا کرنے امیر جماعت اسلامی سراج الحق ابائی گاوں کرم پور پہنچے۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنازہ نماز میں امامت کی،خطرناک حادثات سے پیارے بچھڑ رہے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ اسلام آباد کا دھرنا ڈرامہ نہیں تھا ، پیسوں کے بنیاد پر حکومت میں قبضہ خور مسلط ہوئی ہیں ، اس حکومت نے ایک ہی رستہ سیکھا ہے کہ پوری قوم کو فقیر بنادو۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے مزید کہا کہ ایک یا دو کلو آٹا دے کر قوم کو راضی کر رہے ہیں ، اب قوم بیدار ہو جماعت اسلامی کے ساتھ کھڑے ہوں ، انشاء اللہ ایک دن یہ ڈاکو راج ختم ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں