Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹیکنالوجی کی ترقی اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے ، خالد مقبول

خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کی ترقی، چیلنجز سے نمٹنے اور وزارت کی فعالیت بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں اجلاس ہوا جس میں حلال تجارت کو فروغ دینے اور درآمدات کی نگرانی میں پاکستان حلال اتھارٹی کے کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کو بتایا گیا کہ کراچی میں کونسل فار ورکس اینڈ ہائوسنگ ریسرچ کی بہتر کارکردگی کے لیے اس کی تنظیم نو کی ضرورت ہے۔

بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹیکنالوجی کمرشلائزیشن کارپوریشن آف پاکستان کو ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ایجنسی (آئی آر اے ڈی اے) سے تبدیل کیا جائے گا تاکہ تکنیکی ترقی کے لیے تعاون کو بڑھایا جاسکے۔

اجلاس میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس کے الیکٹرانک گاڑیوں پرکام اور ہائی ڈیمانڈ چپ ڈیزائن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا جو پاکستان میں ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتی ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی، چیلنجز سے نمٹنے اور وزارت کی فعالیت بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، وزارت کے کاموں کو بہتر بنانے اور موجودہ مسائل سے نمٹنے کے لیے تعاون ناگزیر ہے۔

متعلقہ خبریں