بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہےک ہماری سیٹیں کسی اور پارٹی کو نہیں جا سکتی یہ ہمارا حق ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے ساتھ فیصلہ بلکل ٹھیک تھا درست فیصلہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری سیٹیں کسی اور پارٹی کو نہیں جا سکتی یہ ہمارا حق ہے جبکہ ریزرو سیٹیں ملنا ہمارا حق ہے یہ معاملہ جب سپریم کورٹ میں آگے جائے گا تو سیٹیں ضرور ملیں گی
بیرسٹر گوہر علی نے یہ بھی کہا کہ عمر سرفراز چیمہ گورنر رہ چکے تھے تو اس حوالے سے جب دو سال کی مدت پوری نا ہو تو آپ الیکشن نہیں لڑ سکتے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے مزید کہا کہ زلفی بخاری کے حوالے سے اگر کوئی بندہ کنوکٹ نا ہوا ہو تو وہ نامینیشن پیپر فائل کر سکتا ہے، ہماری کور کمیٹی میں پارٹی کے اندرونی معاملات پر بات ہوتی ہے کسی پر کوئی پابندی نہیں لگی۔



















