Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان اسپورٹس بورڈ میں 95 لاکھ روپے کے خورد برد کا انکشاف

کوئٹہ: اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں 95 لاکھ روپے کے خورد برد کے انکشاف سامنے آیا ہے۔

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان میں 95 لاکھ روپے کے خورد برد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جب کہ مقدمہ سابق وزیر اسپورٹس عبدالخالق اور سٹی ایکسپریس انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر محسن شاہد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن بلوچستان نے مقدمہ ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس کی مدعیت میں درج کیا۔

محمکہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ 95 لاکھ روپے نومبر 2022 میں اسپورٹس ایونٹ کے انعقاد کے لیے جاری کیے گئے تھے تاہم نہ اسپورٹس ایونٹ منعقد کیا گیا اور نہ ہی رقم واپس خزانے میں جمع کروائی گئی۔

محمکہ اینٹی کرپشن نے کہا کہ تحقیقات کے دوران یہ ثابت ہوا کہ مذکورہ رقم خورد برد کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مقدمہ محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے تعزیرات پاکستان اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ایکٹ کے مختلف دفعات کے تحت درج کیا ہے۔

متعلقہ خبریں