Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یوم پاکستان کی پریڈ میں آذربائیجان اور چین کے فوجی دستے کی شمولیت

اسلام آباد: 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ میں آذربائیجان اور چین کے فوجی دستے نے شمولیت اختیار کرلی ہے۔

یوم پاکستان کی پریڈ میں آذربائیجان اور چین کے فوجی دستے بھی حصہ لینے کے لیے پہنچ چکے ہیں۔

آذربائیجان کے فوجی دستوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا برادر ملک ہے اور ہمیں اس خاص موقع پر یہاں آکر ہمیشہ فخر محسوس ہوتا ہے۔

آذربائیجان آرمی میجر مہران کرایوزو کا کہنا تھا کہ کل پہلی ریہرسل اچھی طرح سے مکمل ہونے کے بعد حوصلے بہت بلند ہیں۔

پریڈ کوآرڈینیٹر میجر ریٹائرڈ طاہر سیف اللہ نے کہا کہ آج چینی فوج نے ہمیں جوائن کیا ہے اور یہ سب بہت قابل ہیں اس لیے ہمیں بہت خوشی ہے کہ چین اور آذربائیجان کی افواج بھی پریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پرمسلح افواج کی خصوصی پریڈ کی تیاریاں پورے زور و شور سے جاری ہیں۔

23 مارچ کی پریڈ میں پاکستان کے تمام صوبوں سے افراد بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، پاکستان کی رنگین ثقافت کو پریڈ میں آنے والے مہمانان خصوصی کے لیے دلچسپ طریقے پیش کرنے کی بھی تیاریاں پورے جوش و جذبے سے تکمیل کو پہنچ رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں