Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سینیٹ الیکشن: بلوچستان کے 10 امیدواروں کے کاغذات مسترد

الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے سینیٹ کے 10 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔

جنرل نشست پر دو، ٹیکنوکریٹ پر سات اور خواتین کی نشست پر ایک امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے جبکہ جنرل نشست پر احمد نواز اور ن لیگ کے سیدال خان ناصر کے کاغذات مسترد کئے گئے۔

 ٹیکنوکریٹ پر جے یو آئی کے رحمت اللہ، پیپلزپارٹی کے بلال مندوخیل، جماعت اسلامی کے عطاء الرحمان کے کاغذات مسترد کئے گئے۔

ٹیکنوکریٹ پر بی اے پی کے نصیب اللہ بازئی، ن لیگ کے مصلح الدین کے بھی کاغذات مسترد کئے گئے جبکہ ٹیکنوکریٹس کی نشست پر امجد علی صدیقی اور نعیم کریم کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے۔

الیکشن کمیشن بلوچستان کے مطابق خواتین کی نشست پر پیپلزپارٹی کی عشرت بی بی کے کاغذات نامزدگی بھی درست قرار نہیں پائے جبکہ جانچ پڑتال کے بعد 28 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے۔

جنرل نشست پر سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سمیت 15 امیدواروں کے کاغذات منظور کرلئے گئے، ٹیکنوکریٹس کے لیے چھ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے جبکہ خواتین کی دو نشستوں پر سات امیدواروں کے کاغذات منظور کرلئے گئے۔

متعلقہ خبریں