Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت اہم اجلاس

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے وزارت تجارت میں ٹیرف اصلاحات کےحوالے سے منعقد کیے گئے اجلاس کی صدارت کی جس میں مسابقتی قیمتوں پر خام مال کی دستیابی کو یقینی بنا کر برآمدات کو بڑھانے میں ٹیرف کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر تجارت کو ٹیرف پالیسی بورڈ کے قیام کے بعد سے وزارت کی طرف سے کی گئی ٹیرف اصلاحات اور ٹیرف ریشنلائزیشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیر تجارت کو ٹی پی بی کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جبکہ وزیر تجارت کو مشینری کی درآمد کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

اجلاس میں پاکستان کی ٹیرف پالیسی کی تشکیل میں ٹی پی بی کی تزویراتی اہمیت کو اجاگر کیا گیا جبکہ ٹیرف ریشنلائزیشن کے حوالے سے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات پر ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر تجارت کو بتایا گیا کہ انڈسٹری کو درکار خام مال کے تقریباً ایک تہائی پر کسٹم ڈیوٹی نہیں ہے۔

وزیر تجارت جام کمال نے صنعت کاری کو فروغ دینے کے لیے ٹیرف کے اسٹریٹجک استعمال پر زور دیا اور کہا کہ وہ ٹیرف ریشنلائزیشن کے منصوبے پر کام جلد مکمل کریں۔

اجلاس میں سیکرٹری وزارت تجارت خرم آغا اور وزارت کےدیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں