Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سہولتوں کی بہتری کے ساتھ میچ ویو کو بہتر بنانے کا پلان تیار کیا جائے، محسن نقوی

محسن نقوی نےکہا ہے کہ سہولتوں کی بہتری کے ساتھ میچ ویو کو بہتر بنانے کا پلان تیار کیا جائے۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نیسپاک حکام نے چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو تینوں سٹیڈیمز کے اپ گریڈیشن کے ابتدائی ڈیزائن کے بارے بریفنگ دی۔

اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر، ڈائریکٹر انفراسٹرکچر پی سی بی، جنرل مینجر نیسپاک اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم کراچی، قذافی سٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کےابتدائی ڈیزائن چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو پیش کئے گئے۔

چئیرمین پی سی بی نے پی سی بی حکام کے ساتھ ابتدائی ڈیزائن کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے تینوں سٹیڈیمز میں شائقین کرکٹ کے لئے سہولتوں کی بہتری کیلئے نیسپاک حکام کو ضروری ہدایات دیں۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپ گریڈیشن کا حتمی پلان جلد تیار کر کے پیش کرنے کی ہدایت دی۔

محسن نقوی نےکہا کہ سہولتوں کی بہتری کے ساتھ میچ ویو کو بہتر بنانے کا پلان بھی تیار کیا جائے، چیمپئنز ٹرافی سے قبل 3 بڑے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن ہوگی۔

 چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے مزید کہا کہ نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم کراچی، قذافی سٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں