Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہرنائی: کوئلے کی کان سے مزید 12 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان سے مزید 12 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

منگل کو ہرنائی کے علاقے زر الو میں واقع نیر جلات خان کول مائن نیں گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا جس سے کوئلہ کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا۔

پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کانکنوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا، کان میں موجود دس کان کن ملبے تلے دب گئے تھے جن کی مدد کے لئے 8 افراد کان میں اترے لیکن وہ بھی پھنس گئے۔

اس موقع پر چیف انسپیکٹرمائنز عبدالغنی شاہوانی نے کہا کہ ہرنائی میں کوئلہ کاکنوں کو نکالنے کے لیے آپریشن مکمل ہو گیا ، کان سے 8 کانکنوں کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ کوئلہ کان سے اب تک 12 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

چیف انسپیکٹرمائنز عبدالغنی شاہوانی نے مزید کہا کہ 12 لاشیں نکالی جاچکی ہیں 8 جبکہ  کانکنوں کو زندہ بچالیا گیا، کان حادثہ میں مرنے والے تمام کانکنوں کا تعلق پشین سے ہے، کانکنوں کی لاشیں  پوسٹمارٹم کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کردی جائے گی۔

وزیراعظم کا ہرنائی میں کوئلہ کان میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے باقی کان کنوں کی بازیابی کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ زخمی کان کنوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایسے واقعات انتہائی تکلیف دہ اور افسوسناک ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے لیے دعا کی اور کہا کہ حکومت زخمیوں اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن امداد فراہم کرے گی۔

متعلقہ خبریں