وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گھر تک سروسز فراہم کرنے کے لئے ایپ اور کال سروس شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت دستک پروگرام کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں مریم نواز شریف نے ڈسٹرکٹ اور انتظامی محکموں کو جلد از جلد دستک سروسز مہیا کرنے کے لئے اقدامات کا حکم دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رائیڈر کی فوری رجسٹریشن اور ٹریننگ شروع کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ حکومت عوام کی سہولت اور گڈ گورننس ہر حال یقینی بنائے گی۔
واضح رہے کہ دستک ایپ سروسز کے زریعے ابتدائی طور پر لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں کی دس سروسز میسر ہوں گی، عوام بتدریج سرکاری محکموں کی سو سے زائد سروسز ان لائن یا کال کرکے حاصل کرسکے گے۔
شہری پیدائشی سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، طلاق سرٹیفیکیٹ، میرج سرٹیفکیٹ، ڈومیسائل، ای سٹیمپ، وہیکل رجسٹریشن، وہیکل ٹرانسفر، ٹوکن ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس سروسز اپنے گھر کی دہلیز پر حاصل کر سکیں گے۔
اگلے فیز میں کریکٹر سرٹیفکیٹ، پولیس ویریفیکیشن، لرنر ڈرائیونگ لائسنس، ڈرائیونگ لائیسنس کی تجدید، ایف آئی آر کی کاپی، ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس، کرایہ دار کی رجسٹریشن بھی گھر کی دہلیز پر ملے گی۔
مخصوص رائیڈر سرکاری محکموں کی سروس شہری کی گھر پر مہیا کرے گا جبکہ مستقبل میں 100 سے زائد سروسز دستک کے ذریعے فراہم کی جائیں گی50ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
شہری 1202 پر کال کرکے یا دستک ایپلیکیشن کے ذریعے مطلوبہ سروس حاصل کر سکیں گے جبکہ دستک کا رائیڈر متعلقہ شہری کے گھر پہنچے گا اور اسے مطلوبہ سروس فراہم کی جائے گی۔



















