Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم سمیت کابینہ اراکین کا رضاکارانہ طور پر تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ

وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم سمیت کابینہ اراکین نےرضاکارانہ طور پر تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ حکومتی سطح پر کفایت شعاری کی ترویج کے تناظر میں لیا گیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کابینہ کو آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول ایگریمنٹ پر تفصیلی بریفنگ بھی دی جس میں کہا گیا کہ  آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائینز ہولڈنگ کمپنی تشکیل کرنے کی منظوری دے دی جو کہ پی آئی اے کی نجکاری کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں میرعلی میں دہشتگرد حملے کے شہدا کو خراج عقیدت اور ان کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اجلاس میں کابینہ نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم کیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی گفتگو بھی پڑھیں۔

متعلقہ خبریں