عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔
سیکٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات کی اجازت ملنی چاہیے، بحیثیت سیکٹری جنرل پارٹی کے بہت سارے معاملات بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے مشاورت ہے بعد طے کرنے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، ان کے حقوق سلب کیے جارہے ہیں۔
عمر ایوب خان نے یہ بھی کہا کہ اڈیالہ جیل حکام کے پاس ملاقات نہ کروانے کی کوئی ٹھوس وجوہات موجود نہیں ہیں، لانگ مارچ سمیت دیگر آپشنز زیر غور ہیں حکومت کےحکمت عملی دیکھتے ہوئے فیصلے کریں گے۔
خواجہ آصف سے مزاکرات کے حوالے سے عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارا لیڈر بانی چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہے تب تک کوئی مزاکرات نہیں ہوں گے۔



















