Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہمارے ملک کا مسئلہ اخراجات زیادہ اور آمدن کم ہے ، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کا مسئلہ اخراجات زیادہ اور آمدن کم ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نجی یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی تاریخ میں ان کا نام زندہ ہیں جن لوگوں نے دوسروں کے لیے کچھ کیا ، اللہ تعالیٰ بھی اس قوم کی حالت نہیں بدلتا جو خود اپنی حالت نہیں بدلتے۔

انہوں نے کہا کہ ایک آزاد انساں ہی با عزت زندگی گزار سکتا ہے، آج ہماری اخبارات کی پہلی خبر آئی ایم ایف سے قرض ملنے کی تھی، کیا قرض زدہ انسان خوش حال زندگی گزار سکتا ہے؟۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرض سے چلانا ہے، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے دنیا کے ہر حصے کو مقروض بنانے کی سازش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں پہلی یونیورسٹی مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں بنی ، ہمارا دین عبادت کے ساتھ دنیا کے معاملات پر بھی توجہ دیتا ہے۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے ملک کا مسئلہ اخراجات زیادہ اور آمدن کم ہے، حکومتوں کی فلاسفی ہے خرچ لے کر ملک چلانا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم کو لنگر خانوں کے پیچھے لگا دیا گیا ہے، ہمارے وفاقی بجٹ میں تعلیم پر 0.27 فیصد خرچ ہوتا ہے، پاکستان کا بڑا مسئلہ معاشی کرائسس ہے۔

متعلقہ خبریں