اسلام آباد: گرینڈ ضمنی انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں میں 9 ایپلیٹ ٹریبونل تشکیل دے دیے۔
الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں میں 9 ایپلیٹ ٹریبونل تشکیل دے دیے ہیں، خیبرپختونخوا میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے تین ایپلیٹ ٹریبونل قائم کیے گئے ہیں۔
پنجاب میں چار، سندھ اور بلوچستان میں ایک ایک ٹریبونل قائم کیا گیا ہے جب کہ ایپلیٹ ٹریبونل میں ریٹرنگ افسران کے فیصلے چیلنج کئے جاسکیں گے۔
الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جب کہ قومی اور صوبائی اسملبیوں کے 23 حلقوں میں ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے۔



















