وزیراعظم نے کہا ہے کہ پوری قوم ملک کی ترقی میں پارسی برادری کے کلیدی کردار کی معترف ہے اور اقلیتوں کے اس جذبے کو سراہتی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جشن نوروز کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں نوروز منانے والے بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جشن نوروز موسم بہار کی آمد پر خوشیاں بانٹنے کا موقع ہے، اس تہوار میں امید کا پیغام ہے جو ہمیں ایک بہتر مستقبل کی خبر دیتی ہے۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی پارسی برادری کو جشن نوروز کے موقع پر خصوصی طور پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، پوری قوم ملک کی ترقی میں پارسی برادری کے کلیدی کردار کی معترف ہے اور اقلیتوں کے اس جذبے کو سراہتی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مزید کہا کہ آئیں مل کر مذہبی و ثقافتی اختلافات کا خاتمہ کریں اور ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔



















