سیکوٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریش کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔



















