Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سائفر کا الزام جھوٹ ہے، امریکا نے بانی پی ٹی آئی کی حکومت نہیں گرائی، ڈونلڈ لو

امریکی معاون وزیرخارجہ ڈونلڈ لو نے سائفر کے الزام کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہٹانے میں ہمارا کوئی کردار نہیں تھا۔

واشنگٹن میں پاکستان میں جمہوریت اور پاک امریکہ تعلقات پر امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں سماعت کے دوران امریکی معاون وزیرخارجہ ڈونلڈ لو نے بانی پی ٹی آئی کے سائفر کے الزام کو جھوٹا اور بے بنیاد قرا دے دیا۔

ڈونلڈ لو کا ہنا تھا کہ سائفر کو امریکی سازش کہنے کا بانی پی ٹی آئی کا الزام جھوٹ ہے اور پاکستانی سفیراسد مجید بھی تصدیق کرچکے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کا الزام جھوٹ پر مبنی ہے۔

جنوبی ایشیا کے لیے اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ نے ڈونلڈ لو سے سوال کیا کہ الزامات ہیں امریکہ نے بانی پی ٹی آئی کی حکومت گرائی جس پر انہوں نے جواب دیا کہ یہ بالکل جھوٹ ہے، امریکہ نے بانی پی ٹی آئی کی حکومت نہیں گرائی۔

پاکستان میں عام انتخابات سے متعلق سوال کے جواب میں ڈونلڈ لو نے کہا کہ الیکشن مہم کے دورن تشدد اور میڈیا ورکرز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، امریکہ نے انتخابات میں تشدد اورانسانی حقوق پرپابندیوں کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا ورکرز پرحملوں، انٹرنیٹ، ٹیلی کمیونی کیشن کی بندش کی مذمت کی گئی اور انتخابی عمل میں مداخلت کے الزامات پر تشویش کا اظہارکیا گیا جب کہ انتخابی عمل میں مداخلت کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے دوران پارٹی کارکنان نے صحافیوں خصوصاً خواتین صحافیوں کو ہراساں کیا، انتخابات میں مداخلت یا دھوکا دہی کے دعوؤں کی چھان بین ہونی چاہئے، انتخابات سے پہلے پولیس، سیاستدانوں ،سیاسی اجتماعات پرحملے ہوتے رہے، سیاسی رہنما، مخصوص امیدواروں اور پارٹیوں کو رجسٹرکرانےسے قاصر رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں نے سیاسی رہنماؤں واجتماعات کو نشانہ بنایا جب کہ پاکستان میں 60 ملین کے قریب لوگوں نے الیکشن میں ووٹ ڈالا۔

پاکستانی معیشت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی اصلاحات کی ضرورت ہے، بدقسمتی سے پاکستان کو قرضوں کے بہت بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔

بعد ازاں امریکی ایوان نمائندگان کے رکن نے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال باعث تشویش ہے، امریکہ چاہتاہےپاکستان معاشی بحران سےنکلے، پاکستان کواسٹرکچرل معاشی اصلاحات کرنی ہوں گی۔

رکن ایوان نمائندگان کا کہنا تھا کہ باہمی تعلقات میں دہشتگردی کےخلاف جنگ اہم پہلوہے، امریکی انخلا کے بعد پاکستان کولاحق اندرونی ٹی ٹی پی خطرے میں اضافہ ہوا، پاکستان میں چیلنجزسےنمٹنےکیلئےمضبوط مینڈیٹ کی حامل حکومت کلیدی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی گزشتہ حکومت کےغیرملکیوں کےانخلاکےفیصلےسےمایوسی ہوئی،  انسداددہشتگردی کےلیےپاکستان امریکہ ملکرکام کرتےآئےہیں جب کہ حکومت موسمیاتی تبدیلی سےنمٹنےکیلئےپاکستان کی مددکرناچاہتی ہے۔

متعلقہ خبریں