Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حماد اظہر پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اورسیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اور جنرل سیکریٹری حماد اظہر نے اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر نے اپنے استعفیٰ کا اعلان سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر کیا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور جنرل سیکرٹری عمر ایوب کے نام لکھا گیا شیئر کیا۔

حماد اظہر نے لکھا کہ بہت سوچ بچار کے بعد میں نے تحریک انصاف پنجاب کی صدارت اورجنرل سیکریٹری کے عہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس وقت پارٹی کی موثر قیادت کے لیے گراؤنڈ پر موجود ہونا اور بانی پی ٹی آئی تک براہ راست رسائی ضروری ہے۔

خیال رہے کہ سانحہ 9 مئی کے بعد حماد اظہر کے خلاف بھی دہشت گردی اور مختلف الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں اور وہ منظرعام سے غائب ہیں۔

متعلقہ خبریں