Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پانی، سیوریج، اور انفراسٹرکچر کی ترقی ہماری ترجیحات شامل ہیں، مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پانی، سیوریج، اور انفراسٹرکچر کی بہتری اور ترقی ہماری ترجیحات شامل ہیں۔

مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اورنگی ٹاؤن پہنچے جہاں انہوں نے ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن میں مختلف سڑکوں اور پیور کاری کے کاموں کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے ترقی یافتہ علاقوں کے ساتھ ساتھ مضافاتی علاقوں میں بھی ترقیاتی کام تواتر سے جاری ہیں، آٹھ کروڑ کی لاگت سے اورنگی ٹاؤن میں گلیوں کو پختہ کیا جائے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پانی، سیوریج، اور انفراسٹرکچر کی بہتری اور ترقی ہماری ترجیحات شامل ہیں، پیپلز پارٹی کی قیادت کی کوشش ہے کہ عوام کو ان کے حقوق جلد سے جلد دئیے جائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو کے ویژن کے تحت آج ایک گلدستے کی شکل میں موجود ہیں، پی ٹی آئی کے ٹاؤن چیئرمین اور بلدیاتی نمائندے ہمارے ساتھ موجود ہیں۔

مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی بلاوتفریق کام کرنے پر یقین رکھتی ہے، ہر جگہ اللہ کے بندے بستے ہیں تو پیپلز پارٹی کام کرے گی، ملکر کام کریں گے تو بہتر کام کرسکیں گے۔

متعلقہ خبریں