Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیوکلیئر سے حاصل توانائی ماحول دوست ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ نیوکلیئر سے حاصل توانائی ماحول دوست ہے۔

برسلز میں ہونے والی نیوکلیئر سیکیورٹی سمٹ میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو پاکستان کی نمائندگی کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نامزد کیا ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برسلز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوکلیئر سے حاصل توانائی ماحول دوست ہے، توانائی کے مسائل کے لئے پائیدار اقدامات ناگزیر ہیں۔

اس سے قبل وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار لندن سے برسلز پہنچے جہاں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔

یاد رہے کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 19 مارچ کو اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر برطانیہ روانہ ہوئے تھے، لندن میں ایک روزہ قیام اور سرکاری مصروفیات کے بعد وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار برسلز پہنچے ہیں۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان باہمی تعاون کیلئے بین الاقوامی سطح پر شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند ہے، بیرون ملک پاکستانی مشنز کو سرمایہ کاروں کو راغب کرنے پر توجہ دینی چاہیے، اقتصادی سفارت کاری پاکستان کو مضبوط کرے گی۔

متعلقہ خبریں