Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی: دو ماہ 20 دنوں میں راہ زنی کی 20 ہزار 300 سے زائد وارداتیں رپورٹ

کراچی: شہر قائد میں گذشتہ دو ماہ 20 دنوں میں راہ زنی کی 20 ہزار 300 سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کا جن قابو میں نہیں آسکا ہے جب کہ اسٹریٹ کرائم کی یومیہ شرح 256 سے تجاوز کرگئی ہے، 2022 میں اسٹریٹ کرائم کی یومیہ شرح 235 اور 2023 میں بڑھ کر 238 تک پہنچی تھی۔

کراچی میں گذشتہ دو ماہ 20 دنوں کے دوران راہ زنی کی 20 ہزار 300 سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں جب کہ 2024 کے دوران اب تک 42 شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل کردیے گئے۔

گذشتہ برسوں کی نسبت اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری میں بھی اضافہ ہوا ہے، جنوری 2024 میں اسٹریٹ کرائم کی 7 ہزار 806 وارداتیں رپورٹ ہوئی تھیں۔

ذرائع سی پی ایل سی کے مطابق فروری 2024 میں مجموعی طور پر اسٹریٹ کرائم کی 7 ہزار 297 وارداتیں ریکارڈ کا حصہ بنی تھی جب کہ مارچ کے بیس دنوں میں 5 ہزار 197 وارداتیں ہوچکی ہیں۔

ذرائع سی پی ایل سی نے بتایا کہ مارچ کے 20 دنوں میں ڈاکوؤں نے ایک ہزار 536 شہریوں کو موبائل فون سے محروم کیا، 20 دنوں میں موٹرسائیکل لفٹنگ کی 3 ہزار 543 جب کہ کار لفٹنگ کی 118 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

متعلقہ خبریں