Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مودی کے زیر سایہ  بھارتی خفیہ ایجنسی را قاتلوں  کا گروہ بن گئی

گجرات کے قصائی مودی کے زیر سایہ چلنے والی بھارتی خفیہ ایجنسی را کرائے کے غنڈے اور قاتلوں کا ایک گروہ بن چکی ہے۔

بھارت میں سرکاری تفتیش کے مطابق امریکہ میں سکھ رہنما کی قتل کی سازش میں بھارتی ایجنٹ ملوث تھے، ان بھارتی ایجنٹوں کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تھا جب کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ان ایجنٹوں کی براہ راست سربراہی نریندر مودی کے ہاتھوں میں ہے۔

بھارت اب اپنے بھونڈے طریقے پکڑے جانے پر ان قاتل ایجنٹوں کو بدمعاش ایجنٹ قرار دیکر سرکاری سرپرستی پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے، بھارتی ایجنسی را (Research & Analysis Wing) کے بجائے (Rogue Assassins Wing) بن چکی ہے۔

بھارت کی جانب سے اس سازش کا اقرار دنیا میں کی گئی قتل کی وارداتوں سے پردہ اٹھا رہا ہے، بھارتی ایجنسی را مودی کے ہندوتوا نظریئے پر عمل پیرا ہو کر شدت پسندی کی نئی مثالیں قائم کر رہی ہے۔

دوسری جانب امریکی حکومت نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

خیال رہے کہ امریکی سکھ لیڈر گرپتونت سنگھ پنوں کی بھارتی ایجنٹوں کے ذریعے قتل کی سازش کا انکشاف گزشتہ سال نومبر میں ہوا۔

امریکی حکام کا کہنا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنٹ مذکورہ سکھ لیڈر کو قتل کرنا چاہتے تھ ، مذکورہ سکھ لیڈر بھارتی حکومت اور نریندر مودی کی شدت پسند پالیسیوں کا سخت ترین ناقد تھا۔

متعلقہ خبریں