کور کمانڈر کراچی نے گزشتہ روز گوادر میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے دلیر سپاہیوں کی عیادت کی۔
تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر کراچی آج پی این ایس شفا اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے گزشتہ روز گوادر میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے بہادر اور دلیر سپاہیوں کی عیادت کی۔
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
کور کمانڈر کراچی نے کہا کہ قوم اپنے دلیر جوانوں پر فخر کرتی ہے جو ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے سربکف رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان شیر جوانوں کا حوصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دھشتگرد اپنے مضمموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے زخمی جوانوں کو مکمل طبی سہیولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پاک فوج کے دلیر جوان دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔



















