Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گورنر کا اسمبلی اجلاس طلبی، سیکریٹری اسمبلی نے قانونی رائے طلب کر لی

گورنر خیبر پختونخواہ کی جانب سے اسمبلی اجلاس بلانے کے معاملے پر سیکریٹری اسمبلی نے قانونی رائے طلب کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے اراکین کی حلف برداری کے لئےگورنر نے کل اسمبلی اجلاس طلب کیا ہے، اسمبلی سیکرٹریٹ نے گورنر کے احکامات پر اجلاس بلانے کے لئے محکمہ قانون و پارلیمانی امور کو خط ارسال کردیا۔

سیکرٹری صوبائی اسمبلی کفایت اللہ افریدی نے محکمہ قانون سے سوالات ارسال کئے ہیں جس میں پوچھا گیا ہے کہ کیا آرٹیکل 109 گورنر کو اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا اختیار دیتا ہے؟۔

خط کے متن میں قانونی ماہرین سے پوچھا گیا ہے کہ کیا گورنر کی  صوابدیدی اختیار ہے یا کابینہ یا وزیراعلیٰ کے مشورے سے اسمبلی اجلاس طلب کیاجاتا ہے؟

گورنر کی جانب سے اسمبلی اجلاس بلانے پر خط کے متن میں لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن کی  مخصوص نشستوں سے متعلق اعلامیہ کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ  میں زیر التواء کیس کی موجودہ صورتحال کیا ہے؟

آرٹیکل 54 کی شق 2 اور 3 کے تحت اراکین اسمبلی کے مطلوبہ تعداد کے دستخطوں کے بغیر گورنر کا خط قانونی طور پر درست ہے؟

پہلے اجلاس کے بعد اسمبلی کا اجلاس بلانے کی قانونی حیثیت صورتحال کیا ہے؟ نیز یہ کہ کیا ہوگا اگر گورنر کا حکم آئین کےحکم کے مطابق نہیں ہے؟

متعلقہ خبریں