Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی چینی کی ممکنہ قلت سے بچنے کے لئے اقدامات

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی کی ممکنہ قلت سے بچنے کے لئے اقدامات شروع کردیے۔

کارپوریشن کی ٹینڈر کے منسوخی کے بعد چینی کی خریداری کے لئے دوبارہ کوششیں شروع کردی گئی ہیں جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز نے 45 ہزار ٹن چینی کی خریداری کے لئے نیا ٹینڈر جاری کردیا ہے۔

لفافہ بند بولیاں 4 اپریل کو طلب کی گئی ہیں جب کہ یہ بولیاں اسی روز ہی کھولی جائیں گی۔

ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ اس سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز نے 45 ہزار ٹن چینی خریداری کا ٹینڈر منسوخ کردیا تھا، چینی کی مہنگی بولی کے باعث ٹینڈر منسوخ کیا گیا تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو کم سے کم بولی 142 روپے فی کلو کے حساب سے ملی تھی، اخراجات ملاکر فی کلو چینی 155 روپے میں پڑنی تھی۔

متعلقہ خبریں