Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاسوں کا 3 اپریل تک کیلنڈر جاری

عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاسوں کا 3 اپریل تک کیلنڈر جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈز کے ایگزیکٹو بورڈ کے 3 اپریل تک کے کیلنڈر میں پاکستان کا کیس شامل نہیں ہے، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے آج کے اجلاس میں کولمبیا کا کیس شامل ہے۔

بورڈ کل مراکو اور 27 مارچ کے اجلاس میں الجیریا کا ایجنڈہ دیکھے گا، 3  اپریل کو آئی ایم ایف بورڈ ورلڈ اکنامک آوٹ لک رپورٹ کا جائزہ لے گا جب کہ پاکستان سے متعلق آئی ایم ایف اجلاس اپریل کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے۔

خیال رہے کہ 19 مارچ کو آئی ایم ایف نے دوسرے اقتصادی جائزہ مزاکرات مکمل کیے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی سطح معاہدہ بھی طے پاچکا ہے۔

آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر جاری ہوں گے، موجودہ پروگرام کے تحت پاکستان کو آئی ایم ایف سے آخری قسط ملے گی  جب کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے دو قسطوں میں 1.9 ارب ڈالر مل چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں