Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر انسدادِ تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ستھرا پنجاب مہم میں انسدادِ تجاوزات کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان کمشنر کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی انسداد تجاوزات ٹیم پر تجاوزات مافیا نے چھری سے حملہ کیا، میونسپل کارپوریشن کی جانب سے متعلقہ شخص کیخلاف ایف آئی آر درج کروا کر گرفتار کروا دیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ قصوری چوک پر تجاوزات کے باعث عوامی مسائل کے حل کیلئے کریک ڈاؤن کیا گیا، کار سرکار میں مداخلت پر سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ متعدد تھڑے مسمار، 2 ٹرک سامان قبضے میں لیا گی۔

ترجمان کمشنر کا مزید کہنا ہے کہ کمشنر مریم خان کی انسدادِ تجاوزات کریک ڈاؤن بارے زیرو ٹالرنس پالیسی کے احکامات ہیں۔

متعلقہ خبریں