الیکشن کمیشن نے این اے 266 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، وکیل نے سماعت کے دوران دلائل دیے کہ این اے 266 قلعہ عبد اللہ کے 36 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی تصدیق کی جائے۔ این اے 266 میں جعلی ووٹ ڈالے گئے۔
وکیل درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ الیکشن کمیشن ڈالے گئے بیلیٹ پیپرز کی بائیومیٹرک تحقیقات کرے جس پرممبرپنجاب نے پوچھا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ 31 ہزار ووٹوں کو یہاں منگوا کر ان کی تصدیق کی جائے؟
وکیل نے جواب دیا کہ میری درخواست ہے صرف 36 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی تحقیقات کرلی جائیں۔ اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے این اے 266 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
این اے 266 سے محمود خان اچکزئی کامیاب ہوئے تھے۔ جے یو آئی کے صلاح الدین نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔



















