Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوئٹہ کو صاف ستھرا شہر بنانے جا رہے ہیں، سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کوئٹہ کو صاف ستھرا شہر بنانے جا رہے ہیں۔

 وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پی ڈی ایم اے آفس دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پی ڈی ایم اے کی ہیوی مشینری کا افتتاح کیا ہے، حلف لیا تو پتہ چلا کہ ڈیڑھ لاکھ ٹن کچرا شہر میں پڑا ہے، کچرا بڑے ڈیزاسٹر کا پیش خیمہ بن سکتا تھا، ہم نے کمشنر کوئٹہ کو ایڈمنسٹریٹر کا چارج دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کو صاف ستھرا شہر بنانے جا رہے ہیں، کوئٹہ کے بیشتر ایسے علاقے ہیں جہاں سے کبھی کچرہ نہیں اٹھایا گیا، شہر کو ہم صاف کریں گے تاہم شہریوں نے بھی صفائی کے لئے ساتھ دینا ہوگا۔

سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ محکمہ صحت اور تعلیم میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے، تعلیمی نظام پر پنجاب سے زیادہ پیسے ہم لگا رہے ہیں لیکن آوٹ پٹ نہیں آ رہا، کوشش ہے کہ سینٹ انتخابات بلا مقابلہ لے کر آئیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی شکایات آیا کرتی تھی، صوبے میں تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں