Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کی ہر ممکن مدد کرے گی، شرجیل میمن

شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریئٹ اور ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونی کی سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات ہوئی جس میں پاک برطانیہ دو طرفہ تعلقات، اور ان کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے کا عزم کیا گیا۔

شرجیل انعام میمن نے برطانوی ہائی کمیشن کے وفد کو سندھ حکومت کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا جبکہ صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے محکموں  سے متعلق بھی برطانوی ہائی کمشنر کو آگہی دی۔

  ملاقات میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے، پاکستان سرمایہ کاری کے لئے اس وقت بہت موزون ملک ہے، غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان آئیں اور یہاں سرمایہ کاری کریں

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ سندھ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کی ہر ممکن مدد کرے گی، چاہتے ہیں کہ غیر ملکی سرمایہ کار سندھ میں خاص طور پر ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔

شرجیل انعام میمن نے معزز مہمانوں کو روایتی سندھ لنگی اور ٹوپی کے تحائف پیش کئے۔

برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر حکومت سندھ کی کاوشوں کی تعریف کی گئی جبکہ برطانوی ہائی کمشنر نے سندھ میں خواتین کے لئے مخصوص پنک بس سروس کو بھی سراہا۔

برطانوی ہائی کمشنر نےکہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے پنک بس سروس ایک قابل تحسین اور قابل رشک قدم ہے۔

متعلقہ خبریں