Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چینی شہریوں پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،محسن نقوی

محسن نقوی نے کہا ہے کہ چینی شہریوں پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شانگلہ میں چینی شہریوں کی گاڑی پر خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ محسن نقوی نے جاں بحق چینی شہریوں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جاں بحق چینی  شہریوں کے لواحقین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، دکھ کی گھڑی میں چین کی حکومت اور جاں بحق شہریوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ چینی شہریوں پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، دشمن نے پاکستان کے انتہائی  قابل اعتماد دوست ملک کے شہریوں کو نشانہ بنایا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ یہ حملہ چینی شہریوں پر نہیں بلکہ پاکستان پر ہے، دشمن کو اس حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔

بشام کے قریب خودکش دھماکہ، غیرملکیوں سمیت چھ افراد ہلاک

یاد رہے کہ شانگلہ کے علاقے بشام کے قریب خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچ غیرملکی باشندوں سسمیت 6 افراد ہلاک ہوئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سامنے سے آنے والی موٹرکارغیرملکیوں کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ موٹرکارٹکرانے کے بعد دھماکہ ہوا۔

دھماکے کے بعد گاڑی کے ٹکڑے سڑک پر جگہ جگہ بکھرگئے۔ امدادی ٹیمیں اوربم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی موقع پرپہنچ گیا، پولیس اور دیگر تحقیقاتی اداروں کی جانب سے واقعے کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، دھماکے کے نتیجے میں مرنے والوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں