بلوچستان سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے دستبردار ہونے کا آج آخری روز ہے، بلوچستان سے سینیٹ کی گیارہ خالی نشستوں پرپولنگ 2 اپریل کو ہوگی۔
سات جنرل نشستیں، خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی دو دو نشستیں کے امیدوار کل تک دستبردار ہوسکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ 02 اپریل کو صبح 9 سے شام 4 بجے تک صوبائی اسمبلی بلوچستان کوئٹہ میں ہوگی۔
بلوچستان سے تمام سینیٹرز کو بلامقابلہ منتخب کرانے کا فیصلہ
بلوچستان میں سینیٹ کےانتخابات کے لیے تمام سینیٹرز کو بلامقابلہ منتخب کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کے مابین سینیٹر کے بلا مقابلہ انتخاب کا فارمولہ طے پانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ 11 نشستوں میں سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو تین تین نشستیں ملنے کا امکان ہے جبکہ جمعیت علماء اسلام کو دو نشستیں دی جائیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور ان کی اتحادی جماعتوں کی قیادت کے مابین اتفاق ہوا تھا کہ تمام 11 سینیٹرز کو اتفاق رائے سے بلامقابلہ یا دوسری صورت میں مشترکہ طور پر منتخب کرایا جائے گا۔ بلوچستان میں سینیٹ کی 11 خالی نشستوں پر دو اپریل کو انتخابات ہونے جا رہے ہیں جس کے لیے 35 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔



















