Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات اوردیگر اشیا کی اسمگلنگ پرنوٹس

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات اوردیگراشیا کی اسمگلنگ پرنوٹس لیتے ہوئے آج اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ، توانائی اور صنعت و پیداوار کے متعلقہ حکام اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم نے وزارت توانائی، داخلہ اور صنعت و پیداوار کے حکام کو ایکشن پلان ہمراہ لانے کی ہدایت کردی۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کی جانب سے وفاقی حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ سے متعلق خط لکھا گیا تھا، گندم، چینی اور کھاد سمیت مختلف اشیا کی دوبارہ اسمگلنگ کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کو کنٹرول کرنے کیلئے وزارت داخلہ کوآنے والے دنوں میں اہم ترین ٹاسک دیے جانے اورملک بھر میں اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کریک ڈاون دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں