Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئندہ 5 سالوں میں سرکاری تعلیمی اداروں کو ماڈل تعلیمی ادارے بنائیں گے، وزیر تعلیم

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ آئندہ 5 سالوں میں سرکاری تعلیمی اداروں کو ماڈل تعلیمی ادارے بنائیں گے۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سرپرائز دوروں کا آغاز کر دیا، وزیر تعلیم اچانک دورے پر گورنمنٹ ہائی اسکول کوٹ رادھا کشن پہنچے، وزیر تعلیم کی اچانک آمد پر عملہ پریشان ہوگیا اور انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔

رانا سکندر حیات نے اسکول میں جاری امتحانی عمل کا مشاہدہ کیا جبکہ اسکول میں صاف پانی کی سہولت نہ ہونے ، اسکول میں لاٹئس اور صفائی کا مناسب انتظام نہ ہونے پر وزیر تعلیم نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

دوسرے کے دوران وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اسکول میں اپنی مدد آپ کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا بھی اعلان کیا۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کے معیار کی بہتری کیلئے اچانک دوروں کا سلسلہ شروع کیا ہے، اسکولوں کی بہتری اور مناسب سہولیات کی فراہمی کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ آئندہ 5 سالوں میں سرکاری تعلیمی اداروں کو ماڈل تعلیمی ادارے بنائیں گے، کسی بھی روز کسی بھی تعلیمی ادارے کا سرپرائز دورہ کروں گا۔

متعلقہ خبریں