ماہ رمضان کے دوران شہرقائد میں ڈاکوآزاد،15روزکےدوران 3ہزارسےزائدوارداتیں، آٹھ افراد جان سے گئے۔
رمضان میں ڈاکوؤں نےمختلف علاقوں میں خاتون سمیت8شہریوں کی جان لےلی۔
پولیس کے مطابق 3رمضان کوملیرکینٹ کےقریب ڈاکوؤں نےدودھ فروش کوقتل کیا، 5رمضان کوڈکیتوں نےعیسٰی نگری میں فرحان کی جان لی، اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پرزخمی محمدفرحان دم توڑگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 10رمضان کوڈاکوؤں نےپاکستان بازارکےعلاقےمیں اخترمسیح کوہلاک کردیا۔ ملیرکےقریب ڈاکوؤں نےجواں سالہ انجینئیرشعیب شفقت کی جان لےلی، 13رمضان کونارتھ کراچی میں ڈاکوئوں نےدکاندارعبدالرحمان کوقتل کیا۔
14رمضان کولیاقت آبادکارہائشی نوجوان زوہیب اسٹریت کرمنلزکاشکاربنا، 15رمضان کوقطراسپتال کی پارکنگ میں موجودخاتون گولی کانشانہ بنی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کےدوران اسٹریٹ کرائم کی3ہزارسےزائدوارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس کےساتھ مختلف مبینہ مقابلوں میں4ڈاکوبھی مارےگئے، 94زخمیوں سمیت148اسٹریٹ کرمنلز پکڑے گئے۔



















