محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے نئی کتابوں کیساتھ ساتھ استعمال شدہ کتابیں طلباء میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے تمام اسکول لیڈرز کو طلباء سے استعمال شدہ کتابیں جمع کرنے کی ہدایات کی گئیں ہیں جبکہ اسکول پرنسپلز کو سیشن کے پہلے دن طلباء میں نئے اور استعمال شدہ کتابیں تقسیم کرنیکی ہدایات بھی کی گئیں۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ طلباء سے فوری طور پر استعمال شدہ کتابیں جمع کی جائیں، طلباء سے جمع استعمال شدہ کتابوں کی اعداد وشمار پر مبنی فہرست 30 مارچ تک تیار کرلیں۔
محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کا مزید کہنا ہےکہ ضرورت کے مطابق نئی اور استعمال شدہ کتابیں طلباء میں تقسیم کیے جائیں گے۔



















