Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صنعتوں کو فراہم کی جانے والی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے دو نوٹیفکیشن معطل

عدالت عالیہ نے صنعتوں کو فراہم کی جانے والی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے دو نوٹیفکیشن معطل کردیے۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں صنعتوں کو فراہم کی جانے والی گیس کی قیمتیں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے اطلاق کے تنازع کے معاملے میں چار سو سے زائد صنعتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت عالیہ نے صنعتوں کو فراہم کی جانے والی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے دو نوٹیفکیشن معطل کردیے۔

درخوست میں عدالت کو بتایا گیا کہ اوگرا نے صنعتوں کو فراہم کی جانے والی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا پہلا نوٹیفکیشن 15 نومبر 2023 کو جاری کیا تھا، گیس کی قیمتوں میں اضافی کی وصولی یکم نومبر 2023 سے شروع کردی گئی تھی۔

درخواست میں کہا گیا کہ صنعتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا دوسرا نوٹیفکیشن 8 فروری کو جاری ہوا تھا، دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی قیمتوں کی وصولی یکم فروری 2024 سے شروع کردی تھیں۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ نوٹیفکیشن سے قبل اضافی قیمتیں وصول کرنا غیر قانونی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے دونوں نوٹیفکیشن معطل کر دیے۔

سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ وصولی اس وقت ہوگی جب نوٹیفکیشن کا اجرا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version