Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی کا شہید ذولفقار علی بھٹو کی برسی 14 اپریل کو منانے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی کا شہید ذولفقار علی بھٹو کی برسی 4 اپریل کی بجائے 14 اپریل کو منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی نے یہ فیصلہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اخترام میں کیا، شہید ذولفقار علی بھٹو کی برسی اس بار خاص اہمیت کی حامل ہے۔

44 سال بعد انصاف ملنے پر یہ برسی گڑی خدا بخش میں ایک عظیم الشان جلسے کی صورت میں منائی جائے گی۔

یہ ایک تاریخ ساز برسی اور جلسہ ہوگا جس میں شہید زولفقار علی بھٹو کو عدالتوں سے 44 سال بعد انصاف ملنے کے بعد منائی جائے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز بھرپور انداز میں شرکت کریں گے جبکہ بلاول بھٹو زرداری 14 اپریل کو ہونے والے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ خبریں