Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور آذربائیجان کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں، شزہ فاطمہ

وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں۔

وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر سے متعلق گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ خواہش ہے کہ دونوں ممالک میں تعلقات مزید مستحکم ہوں، آذربائیجان کے ساتھ یوتھ ایکسچینج پروگرام شروع کرنے کے خواہاں ہیں جبکہ دونوں ممالک کے سٹارٹ اپس کے تبادلے سے باہمی تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔

وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں بڑا پوٹینشل ہے، آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں آذربائیجان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

ملاقات میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے کہا کہ پاکستان کا آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر ترقی طرف گامزن ہے۔

متعلقہ خبریں