Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دوپہر 12 بجے ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف لاہور سے کابینہ اجلاس کی ویڈیو لنک پر صدارت کریں گے۔

اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے چیف جسٹس کو خط سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کابینہ ارکان سے انکوائری کمیشن کے قیام پر مشاورت کریں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خط سے متعلق انکوائری کمیشن کی تشکیل کا فیصلہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں