Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معیشت کی بہتری کیلیے کسی قسم کا دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دباؤ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انسداد اسمگلنگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے جب کہ وزیر داخلہ کو صوبوں میں سکیورٹی کا جائزہ لینے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیلنجز پر وہی قومیں قابو پاتی ہیں جو ہمت نہیں ہارتیں اور یقین ہے پاکستانی قوم ہمت سے مسائل کو حل کرے گی تاہم ملکی ترقی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور معیشت کو بہتر ومضبوط کرنے کے لیے سب نے مل کر کام کرنا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کے لیے مسلسل اقدامات کررہے ہیں۔ گزشتہ 24 روز میں معیشت کے حوالے سے مختلف اجلاس کیے ہیں، ہمیں چیلنجز کو سمجھنا ہے تاکہ معیشت کو سنبھالا جا سکے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو غیر قانونی تجارت اور اسمگلنگ نے بے پناہ نقصان پہنچایا ہے، اتحادی حکومت نے 2022 میں ڈھائی لاکھ ٹن چینی کی درآمد کی اجازت دی تھی جو چینی بیچ کر ہم ڈالر کما سکتے تھے وہ افغانستان اسمگل ہونے سے نقصان ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی چوری سے سالانہ 400 سے 500 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ شعبہ پیٹرولیم میں بھی گیس چوری سے نقصان ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں